ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا، عمران خان

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہےکہ ملک نازک معاشی صورت حال سے گزر رہا ہے، ہمارا ملک سڑکوں پر ہونےوالی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاکہ ہماری یوم مئی کی ریلی کے لیے لاہور سےزبردست رسپانس ملا،شاندار آغاز کےبعد ریلی اور بھی زور پکڑرہی ہے۔


عمران خان نےکہاکہ یہ ان کیلئے انتباہ ہےجو سپریم کورٹ، آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہےہیں۔

انہوں مزید نےکہاکہ عوام الیکشن سےبھاگ کر سپریم کورٹ کےاحکامات کی خلاف ورزی کرنےوالی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ عوام آئین کی خلاف ورزی کرنےوالی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں