Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وزیرداخلہ کے مولانافضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان پر جے یو آئی کا ردعمل

وزیرداخلہ کے سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان پر جے یو آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے ۔حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے ۔ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں ،جےیوآئی اور اسکی قیادت کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا،انتخابات سے قبل اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے ،جے یو آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی ،مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ،ہماری امن وامان کی بات کو انتخابات سے فرار قرار دیا جاتا ہے ،حکومت مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جےیوآئی قیادت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 1 =