Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لطیف کھوسہ کی گاڑی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیاگیا

سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کی گاڑی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کے معاملے پر سماعت ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالیہ جیل پہنچ گئے،بشریٰ بی بی اور وکیل عمیر نیازی اور بابراعوان بھی پہنچ گئے،نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔جیل انتظامیہ نے لطیف کھوسہ کی گاڑی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا،لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ 50سالہ وکالت کے دور میں ایسا رویہ نہیں دیکھا،میری گاڑی اندر نہیں جائے گی تو میں بھی واپس چلاجاؤں گا،ان کی انا کی تسکین کیلئے بیماری کی حالت میں آیا ہوں،مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی پیش ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

ten − two =