دلہے کا دلہن کو سونے سے بھرے بیگ کا تحفہ

ترکیہ میں دولت مند دولہے نے شادی پردلہن کو 8 کلو سونے کے زیورات سے بھرا بیگ تحفے میں دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ترکیہ کی ریاست اورفا میں ہوئی اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا کا باپ دولت مند تاجر ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دولہے کے اس پر عمل پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترکیہ معاشی بحران کا شکار ہے، اس قسم کا اسراف نہیں کرنا چاہیے۔تاہم کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ تحفے پر کسی کو تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں