Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

انڈر 19 ایشیا ءکپ: پاکستان نےافغانستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

انڈر 19 ایشیا ءکپ میں پاکستان نےافغانستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا ۔ پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دیا ہے۔”جیو نیوز ” کے مطابق دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیاء کپ میں منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4، سعد بیگ اور عامر حسن 8 ، خبیب خلیل 3 اور عبید شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جبکہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔واضح رہے کہ اس ایونٹ میں پاکستان نیپال اور بھارت کو شکست دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں