ایل پی جی صارفین کے لیے بری خبر

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر سردیوں میں ایل پی جی بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعرفان کھوکھر نے کہا کہ سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ ہے، پاکستان آنے والے ایل پی جی کے دو جہاز سری لنکا چلے گئے ہیں۔ ان جہازوں کے ذریعے21 ہزار ٹن ایل پی جی آنی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی کی ماہانہ ضرورت ہے، حکومت فوری طور پر گیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی قلت سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں