چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہےکہ تمام فرنچائزز پی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لاہور ، کراچی ، ملتان اور راولپنڈی میں میچز کروائے جائیں گے۔نجی ٹی وی کےمطابق پی ایس ایل سیزن 9 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں، 2016 میں جو پودا لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے سب نے بہت محنت کی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز ہو گیا، قومی ایونٹ کیلئے 400 سے زائد انٹرنیشنل کرکٹرز نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
