Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان کے خلاف میچ میں عثمان خواجہ کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا کام کرنے کا فیصلہ

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسےجوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی جس پر فلسطینی عوام سے ہمدری کے نعرے’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ درج تھے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ یہی جوتے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی پہنیں گے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا ،سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں