Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شاہد خاقان عباسی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں جو سیاست ہورہی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا، میرا اصولی فیصلہ ہے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، نواز شریف کو 5 سال بعد ہائیکورٹ نے بری کردیا ،ان کے5 سال کون واپس کرے گا۔نواز شریف کے کیسز دیکھ لیں انہیں الیکشن سے پہلے کس طرح فیصلے دیئے گئے، جج نے خود کہا مرنے سے پہلے کہ اس کا فیصلہ جھوٹا ہے، آج 5 سال بعدمیاں نواز شریف کو ہائیکورٹ نے بری کردیا کیا یہ انصاف ہے ؟ ان کے 5 سال کون واپس کرے گا؟ ان کی جوہتک عزت ہوئی؟ کوئی جاوید اقبال سے سوال کرے گا یہ جعلی کیسز کیوں بنارہے تھے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × one =