ٹکٹ نہ ویزا، مسافر جہاز میں بیٹھا اور امریکہ پہنچ گیا، ایف بی آئی اہلکاروں نے سر پکڑ لیے

بغیر ویزا اور ٹکٹ امریکہ پہنچنے پر روسی شہری کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی “کے مطابق ولادی میر اوویچ نامی مسافر دوہری شہریت کا حامل شہری ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے جہاز میں سوار ہوا اور امریکہ پہنچ گیا۔ حیران کن طور پر نہ مسافر کے پاس ٹکٹ تھا اور نہ ہی پاسپورٹ، اس کے باوجود وہ امریکہ کیسے پہنچا ایف بی آئی اہلکاروں نے سر پکڑ لیے۔ولادی میر اوویچ سے جب ایف بی آئی اہلکاروں نے سوال کیا کہ پاسپورٹ کدھر ہے تو پہلے تو اس نے کہا کہ پاسپورٹ جہاز میں ہی بھول گیا ہے تاہم تفتیش کی گئی تو پتہ چلا اس نے حکام کے ساتھ غلط بیانی کی۔جہاز کے عملے کا کہنا تھا کہ مسافر کی دوران پرواز حرکات عجیب و غریب تھیں، وہ بار بار نشست بدلتا رہا اور کھانا بھی2 بار مانگا، حتیٰ کہ سٹاف کیلئے رکھی چاکلیٹ بھی کھانے لگا تھا مگر روک دیا گیا۔ولادی میر اوویچ نے دوران تفتیش کہا کہ اسے کچھ یاد نہیں وہ جہاز میں کیسے بیٹھا، ٹکٹ اور ویزے کا بھی وہ کوئی جواب نہ دے سکا تاہم اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں