کراچی میں چار بچوں کا باپ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے نگینہ چوک میں موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی تو مزاحمت پر گولیاں چلا دیں جس سے قریب موجود عظمت نامی مزدور زخمی ہو گیا اور تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔اس دوران ایک مزدور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقتول مزدور کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔
