سندھ ہائیکورٹ میں کاشتکاروں نے صوبے میں کھاد کی قلت سے متعلق درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی” کے مطابق سندھ کے کاشتکاروں نے کھاد کی قلت سے تنگ آ کر عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا جس پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی، سندھ حکومت ، پانچوں ڈویژنل کمشنرز اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈویژنل کمشنرز سے 10 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔
