حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن ادا کر دی جائے گی۔ مسیحی برادری ہر سال کی طرح 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائے گی، اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
