لاہور( سٹار ایشیا نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو خرابی صحت کےباعث شوکت خانم اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نےمکمل آرام کا مشورہ دےدیا۔
ذرائع شوکت خانم اسپتال کےمیڈیکل بورڈ کاکہنا ہےکہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع شوکت خانم کےمطابق سوجن بڑھنے سےانفیکش کا خطرہ ہے،سوجن سےانفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائےگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان کو مشورہ دیاگیا ہےکہ غیر معمولی نقل وحرکت سےپرہیز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے، آصف علی زرداری
ذرائع میڈیکل بورڈ شوکت خانم اسپتال کا یہ بھی کہنا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سےکہا گیا ہےکہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔