Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایرانی سیکیورٹی فورسز کا مختلف شہروں میں آپریشن، 46 پاکستانی گرفتار

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش رکھنے والے 46 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے، گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 کا تعلق پنجاب، 3 کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان سے ہے۔گرفتار افراد کو انچارج راہداری گیٹ تفتان امیر حمزہ میرا نزئی کے حوالے کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے بعد قیدیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × four =