بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے مسلسل احتجاج کے سبب وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ شیخ حسینہ واجد 2009 سے مسلسل وزارت عظمیٰ پر قابض ہیں، اب وہ پانچویں مرتبہ بھی وزیراعظم کی امیدوار بن گئی ہیں جس کے سبب ان کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اپوزیشن نے 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا ہے، اپوزیشن رہنماوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نگران حکومت کے زیر انتظام کروائے جائیں اور حسینہ واجد انتخابات سے قبل استعفیٰ دیں۔
