حکومت نے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات جاری کردیں

جولائی سے نومبر حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات جاری کردی گئی.دستاویزات کے مطابق ابتدائی پانچ ماہ میں حکومت کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی،17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے ،سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے، ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالرحاصل ہوئے،عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں