عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پٹی میں زندگی کے امکانات کو تباہ کرنا ہے۔ اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کی آڑ میں جو جنگ چھیڑ رکھی وہ تباہ کن ہے اور اس کا مقصد زندگی کے تمام امکانات کو ختم کرنا ہے۔ابو الغیط نے”ایکس” پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد “ایک پورے معاشرے کو ختم کرنا ہے۔ اس کے تانے بانے کوختم کرنا اور آنے والے طویل عرصے تک غزہ کی پٹی میں زندگی کے امکانات کو ختم کرنا ہے‘‘۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی رہ نما اپنے اہداف کا اعلان کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ وہ بغیر کسی ابہام کے کہتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہوگی۔ وہ ڈھٹائی کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر خودمختاری حاصل نہیں ہوگی۔ .ابو الغیط نے کہا کہ “اسرائیل کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ فلسطینیوں پر دوسری نکبہ مسلط کرسکتا ہے۔ وہ ہزاروں فلسطینیوں کو جان سے مار سکتا ہے مگر ان کی خود مختاری، آزادی اور اپنی سرزمین کی اور زندگی کے خواب نہیں چھین سکتا۔
