Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارتی لوک سبھا :سکیورٹی میں کوتاہی پر وضاحت مانگنے والے اپوزیشن کے 79 ارکان معطل

بھارتی لوک سبھا میں سکیورٹی کوتاہی کے واقعے پر وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کر دیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی میں کوتاہی پر وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کر دیے گئے۔ اپوزیشن کے 39 ارکان کو لوک سبھا اور 45 ارکان کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا۔ارکان کو پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشنز سے معطل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سکیورٹی کوتاہی پر وزیرداخلہ امیت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کیا تھا،لوک سبھا میں سیکورٹی کی سنگین کوتاہی کا واقعہ 13 دسمبر کو پیش آیا تھا اور لوک سبھا اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو نوجوان ایوان میں کود گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں