کراچی میں پوش علاقوں میں لوٹ مار کرنے والا افغانی گروہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افغانی باشندوں سے 19 آئی فون برآمد کر لئے، اس سے قبل آئی فون کی ایک کھیپ افغانی ڈاکو افغانستان سمگل بھی کر چکے ہیں۔پولیس نے تفتیش کی تو افغانی ملزمان نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں وارداتیں کرتے، پہلے لوگوں کے پاس آئی فون دیکھ کر ان کی نگرانی کرتے اور بعد ازاں اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر لوٹ لیتے۔ پولیس نے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔
