Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نوازشریف کا وہ بیان جس نے بھارتی میڈیا میں دھوم مچادی

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دگرگوں معاشی حالت کے پیچھے بھارت یا امریکہ نہیں ہیں بلکہ ہم نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے، نوازشریف کے اس بیان کو بھارتی میڈیا بھرپور کوریج فراہم کررہاہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ آج جہاں پاکستان پہنچ چکا ہے، یہ بھارت، امریکہ یا حتیٰ کہ افغانستان کی وجہ سے نہیں ہوا۔میاں نواز شریف نے تیسری بار اپنی حکومت ختم کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اس حالت کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ 2018ءکے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جو لوگ اس قوم پر مسلط کیے گئے انہی کی وجہ سے قوم اس ابتلاءمیں پڑی اور معیشت زوال پذیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ”جب فوجی ڈکٹیٹر آتے ہیں، ججز انہیں پھولوں کے ہار پہناتے اور ان کی آئین شکنی کو قانونی جواز دیتے ہیں اور جب وزیراعظم کی باری آئے تو وہی جج وزیراعظم کو نکالے جانے پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہیں، وہی جج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی منظوری بھی دے دیتے ہیں۔ کیوں؟“ میاں نواز شریف نے کہا کہ ”سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ ان کے خلاف کھولا گیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف جیل سے باہر آیا تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں

ten + fifteen =