الیکشن کمیشن کی طرف سے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے ہیں ، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 32 سے الیکشن لڑیں گے ۔
