تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی فارم چھینے جانے اور ان کی گرفتاریوں کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے درخوست دائر کی،درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
