پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کےبغیرمکمل نہیں۔لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ ملک وقوم کےلیےخدمات پراقلیتی برادری کوسلام پیش کرتا ہوں،میرے لیےسب برابرہے، مسلم لیگ(ن)میں روزبروزاقلیتی برادری کا اضافہ ہورہا ہے،پاکستان ایک گلدستہ ہےاورہم اس کومل کرسجائیں گے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں،اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے دوران خطاب مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔
