Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کیلئے ایک فلیٹ درد سر بن کر رہ گیا

برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 6کے لیے اپنے ہیڈکوارٹرز کے سامنے واقع ایک فلیٹ درد سر بن گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ووکس ہال، جنوبی لندن میں واقع یہ 12لاکھ پاﺅنڈ مالیت کا پینٹ ہاﺅس سینٹ جارج وارف ڈویلپمنٹ کے اندر واقع ہے جہاں سے ایم آئی 6کی بلڈنگ پر براہ راست نظر رکھی جا سکتی ہے اور یہ پینٹ ہاﺅس ایک روسی شہری کی ملکیت ہے۔ایم آئی 6کی طرف سے اس فلیٹ کے متعلق تحقیقات کی گئی ہیںجن میں اس کے حوالے سے سنگین تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اس فلیٹ کے موجودہ مالکان سوویت دور میں سٹیٹ سائنٹیفک ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار آرگینک کیمسٹری اینڈ ٹیکنالوجی سے محض 300میٹر کے فاصلے پر واقع ایک گھر میں رہتے تھے۔یہ روسی انٹیلی جنس کیمیکل سائٹ تھی جس میں ’نوویشوک‘ (Novichok)نامی انتہائی زہریلے اور مہلک کیمیکلز تیار کیے گئے تھے۔ یہ سرد جنگ کے آخری دور کی بات ہے جب سوویت یونین نے خفیہ طور پر یہ زہریلے ایسے کیمیکل تیار کیے تھے، جن کا نہ علاج کیا جا سکتا تھا اور نہ ہی ان کا سراغ لگایا جا سکتا تھا۔ گویا یہ کیمیکل جس شخص کو دئیے جاتے، اس کی موت یقینی ہوتی اور موت کے بعدمیڈیکل تجزئیے میں بھی یہ معلوم نہیں ہو سکتا تھا کہ آدمی کی موت ان کیمیکلز سے ہوئی ہے۔ایم آئی 6کی تحقیقات میں اس فلیٹ کے موجودہ مالکان کا اس روسی لیبارٹری سے براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا تاہم ان کے ایم آئی 6کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے واقع فلیٹ میں رہائش پذیر ہونے پر تحقیقاتی رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔تین ایم آئی 6ذرائع نے کہا ہے کہ ”فلیٹ کے مالکان کی سابق رہائش کا سوویت یونین کی اس لیبارٹری کے اس قدر قریب رہائش پذیر رہنا اور اب ایم آئی 6کے ہیڈکوارٹرز کے قریب قیام پذیر ہونا محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں