Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لیگی رہنما نے اپنی تمام گاڑیاں، جائیداد و دیگر اثاثہ جات نواز شریف کے نام کردیئے

لیگی رہنما نے اپنی تمام گاڑیاں جائیداد و دیگر اثاثہ جات نواز شریف کے نام کردیئے،جس کا اعلان میاں محمد نواز شریف نے بذات خود ایک اجلاس کے دوران کیا۔(ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران لیگی قائد نے سٹامپ پیپر لکھی ہوئی تحریر پڑھی جس میں کہا گیا کہ میں عباس انصاری ولد محمد اقبال اپنی تمام پراپرٹی، گاڑیاں و دیگر اثاثہ جات اپنی مرضی و خوشی سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔ جس کے بعد ہال میں موجود لیگی رہنماؤں نے تالیاں بجاکر لیگی رہنما عباس انصاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس دوران مریم نواز نے عباس انصاری سے سوال کیا کہ وجہ تو بتائیں آپ ایسا کیوں کررہے ہیں، جس پر لیگی رہنما نے جواب دیا کہ میں میاں محمد نواز شریف سے بےلوث محبت کرتا ہوں،جس پر لیگی قائد نواز شریف نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔اس موقع پر لیگی رہنما اسحاق ڈار ،رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen + ten =