Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ازدواجی تنازع کے بعد الازھر یونیورسٹی کے شعبہ شہری منصوبہ بندی کے پروفیسر نے خودکشی کرلی

مصر میں الازھر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بیوی سے جھگڑے کی بنا پر پھندا لے کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی ختم کرلی جس کی وجہ سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے ۔عرب مٰیڈیا کے مطابق قاہرہ گورنری کے علاقے ’’القطامیہ‘‘ میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر سے لاش ملی، تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ لاش جامعہ الازہر کے شعبہ شہری منصوبہ بندی سے وابستہ 39سالہ پروفیسر کی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پروفیسر نے نفسیاتی بحران سے گزرنے کی وجہ سے جان لینے کا فیصلہ کیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پروفیسر کام کے دباؤ کی وجہ سے کچھ عرصے سے سکون آور ادویات لے رہا تھا اور حالات اس وقت مزید بگڑ گئے جب اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا، اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی اور طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔بتایاگیا ہے کہ ہلاکت کا اس وقت علم ہوا جب مرحوم کے بھانجا اس کے فلیٹ پر پہنچا کیونکہ پروفیسر نے پورے دو دن سے فون کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں