پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی۔صنم جاوید کےوالد جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر مریم نواز اور شہبازشریف کےخلاف الیکشن لڑیں گی جبکہ ان کی والدہ الیکشن مہم چلائیں گی، صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے، صنم جاوید کے خلاف آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے۔اس موقع پرصنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نےکہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی جیل میں ہے۔علاوہ ازیں صنم جاوید کے والدین نے مخصوص نشست کے لئے کاغذات جمع کروا دئیے صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پربھی جمع کروائے گئے۔
