پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ٹیرف میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا

اکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ماہانہ ٹیرف میں یکم جنوری 2024سے 10 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں صارفین کو پیغامات بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق آئندہ سال سے ہوگا۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ لاگت میں اضافے کے بعد ٹیرف میں تبدیلی کا فیصلہ کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں