سی پی پی اے کی نیپرا کو بجلی 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی ہے جس پر سماعت کل ہو گی، درخواست میں 4 روپے 66 پیسے اضافہ مانگا گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد، درآمد کیے گئے کوئلے سے بجلی 6 فیصد ، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ، مقامی گیس سےبجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں