نئی دہلی( سٹار ایشیا نیوز )بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نےکاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا،ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سےممبئی جارہا تھا۔
بھارتی ایئر لائن کاکہنا ہےکہ ایئرپورٹ پر اترنے کےبعد ڈاکٹر نےخاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کےبعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا۔
بھارتی ایئر لائن نےواقعے کو بدقسمتی قرار دیتےہوئے کہا ہےکہ پروٹوکول کےمطابق طیارے کا مکمل معائنہ کرکے بچھو کو ڈھونڈ لیاگیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں، فرخ حبیب
رپورٹس کےمطابق اس سےقبل اسی کمپنی کے طیارے سےسانپ بھی مل چکا ہے۔