عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سکروٹنی کا عمل جاری ہے،انتخابات2024 کیلئے تحریک انصاف کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سب سے آگے ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی 859 براہ راست سیٹوں کیلئے 2 ہزار434کاغذات نامزدگی کے ساتھ سرفہرست ہے،مسلم لیگ ن کا 2134 امیدواروں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے،پیپلزپارٹی 1691 امیدواروں کیساتھ تیسرے نمبرہے جبکہ 1479 امیدواروں کیساتھ تحریک لبیک پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔
