Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ، این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے ن لیگی کارکنوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے منظور ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی بلال یاسین نے حلقہ این اے 130 میں جمع کروائے تھے ۔نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض سامنے ںہیں آیا جس کے باعث ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد منظور کر لیے گئے ۔جبکہ مریم نوازشریف کے حلقہ پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں جس کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کے مرحلے کے بعد اب کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 + twenty =