انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی ہوئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 05 پیسے پر آ گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 16 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 37 پیسے پر آگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر20 پیسے سستا ہوکر283 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں