بہاولپور( سٹار ایشیا نیوز )وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہےکہ شاہد خاقان عباسی کو مفت آٹا پیکیج میں20 ارب روپےکی کرپشن کےثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نےکہاکہ مفت آٹا پیکیج صوبائی حکومت کا معاملہ ہے،وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمےداری گندم فراہم کرنا تھی وہ ہم نےپوری کردی۔
انہوں نےکہاکہ پولٹری فیڈ میں سویا بین کا استعمال مضرِ صحت ہے،سویا بین کے2 جہازوں کو واپس بھیج دیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نےیہ بھی کہاکہ کبھی پاکستان گندم اور کپاس ایکسپورٹ کرتاتھا، اب امپورٹ کرتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: مسافر کوچ کھائی میں جا گری، متعدد افراد جاں بحق
انہوں نےکہاکہ عمران خان جھوٹےہیں اور اب فارغ ہوچکے،ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، تحریک انصاف مذاکرات کیلئےسنجیدہ تھی ہی نہیں۔