آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیتے ہوئے 3 میچز کی سیریز میں 2-0 صفر سے ناک آوٹ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 237 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن محض 8 رنز کے مجموعے پر پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 49 رنز پر امام الحق کی گری، وہ پیٹ کمنز کی گیند کو بلاک کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن گیند آن دی لائن رہتے ہوئے بیٹر کے پیڈز سے ٹکرائی، جس پر باولر نے اپیل کی اور ایمپائر نے آوٹ قرار دیا لیکن امام الحق ایمپائر کے فیصلے سے مطمئن نہ ہوئے اور ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو کہ سود مند ثابت نہ ہو سکا ۔
