پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدی. نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق ایم این اے سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے فضل حکیم، میئر سوات شاہد خان کے خلاف مقدمہ درج تھا،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے سیدوشریف پھر وزیرستان میں ایک ہی واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی،عدالت نے پی ٹی آئی کے 3رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ عدالتیں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پناہ گاہیں ہیں۔
