الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں،ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 22ہزار 711کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے،آر اوز نے 21684مرد اور 1027 خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے، مجموعی طور پر 25ہزار 951امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ 24698مرد اور 1253خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،آر اوز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 3240امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،آر اوز نے 3015مرد اور 225 خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کیلئے 6ہزار 449امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے،قومی اسمبلی کیلئے 6ہزار 94مرد اور 355خواتین کے کاغذات درست قراردیئے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے 7ہزار 473امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ریٹرننگ افسران نے قومی اسمبلی کیلئے 1ہزار 24امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے،آر اوز نے قومی اسمبلی 934مرد، 90خواتین کے کاغذات مسترد کئے۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ آر اوز نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 16ہزار 262کاغذات منظور کئے،چاروں اسمبلیوں کیلئے 15ہزار 590مرد، 671خواتین کے کاغذات منظور ہوئے۔
