چودہوان روڈ پر نہرکے قریب سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کے مطابق ملنے والی لاشوں میں باپ بیٹے کی لاشیں بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ تمام افراد کو ذاتی دشمنی کے باعث فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے، تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
