بجلی کے شعبے کے آپریشنل نقصانات میں 1 سال کے دوران کتنے فیصداضافہ ہوا ؟ اس حوالے سے ہوشربا انشافات سامنے آئے ہیں ۔ملکی خزانے کا خون نچوڑنے والا بجلی کے شعبے کا نقصان مالی سال 2022 میں 169 فیصد اوپر گیا ہے ۔ گزشتہ مالی سال میں یہ 320.778ارب روپے تھا جو کہ مالی سال 2021 کی نسبت119.3 ارب روپے زیادہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ بجلی کے شعبے کا زیادہ الارمنگ پہلویہ تھا کہ آپریشنل نقصانات 2064 فیصد بڑھے ہیں اور اخراجات جو مالی سال 2021 میں 6.9 ارب روپے تھے وہ مالی سال 2022 میں بڑھ کر149.378 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ یہ ہوشربا انکشافات وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کیے ہیں۔
