کراچی میں لیاری گینگ وار کے ملزم عظیم عرف چاکلیٹی کا بھتہ خور ساتھی رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے 4 مئی 2023 کو بلڈر سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم لیاری گینگ وار کے ملزم عظیم عرف چاکلیٹی کا قریبی ساتھی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
