Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جسٹس مظاہر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔واضح رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + 12 =