Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

خاتون کو نازیبا اشارہ کرنے والے کو ایسی سزا ملی کہ اب کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں

اپیل کورٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے پرمصری ڈرائیور کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔سبق نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک مصری ڈرائیور (پرائیویٹ بس ڈرائیور) نے خاتون کو نازیبا اشارہ کیا تھا جس پر خاتون نے اس کی وڈیو بنائی اور اسے پولیس کو ارسال کردی۔سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے صارفین نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کی اس نازیبا حرکت کا فوری نوٹس لیا جائے اوراسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے اقبال جرم کرانے کے بعد اس کی مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا گیا جہاں اسے قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی۔ابتدائی عدالت نے ملزم کو چھ ماہ قید اور 3 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ ابتدائی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی جس پر اپیل کورٹ نے ابتدائی فیصلے کی توثیق کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں