تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر 4فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جھگیوں میں سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔
