Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاک سوزوکی کلٹس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑی سوزوکی کلٹس پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی اس گاڑی میں حالیہ سالوں میں کلیدی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں گاڑی کی مقبولیت برقرار ہے۔یہ گاڑی تین ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس میں آتی ہے۔وی ایکس آر اور وی ایکس ایل بنیادی ماڈلز ہیں جبکہ اے جی ایس میں تمام فیچرز دیئے گئے ہیں۔چنانچہ ان تینوں ماڈلز کی قیمتیں بھی اسی لحاظ سے مختلف ہیں۔2024ءمیں کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37لاکھ 18ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 40لاکھ 84ہزار روپے اور کلٹس آٹو گیئر شفٹ (اے جی ایس)کی قیمت 43لاکھ 66ہزار روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × five =