Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سینیٹ میؒں انتخابات کے التٍواء سے متعلق قرار داد کی منظوری پر پیپلز پارٹی کا رد عمل آگیا

پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی الیکشن میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں چاہتی ہے۔ایوانِ بالا سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے بہرہ مند گنی نے قرار داد کی مخالفت کی ہوگی اگر وہ خاموش بھی رہے ہیں تو انہیں نوٹس دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں وہ الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، کبھی موسم کا بہانہ، کبھی سیکیورٹی تھریٹ اور اب کووڈ کا بہانہ آگیا ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ اجلاس میں 14 لوگ موجود تھے، جن میں کچھ لوگ الیکشن نہیں چاہتے، پیپلز پارٹی الیکشن میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں چاہتی۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) کے ہوتے ہوئے الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fifteen − eleven =