Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنےآگیا

نجی ٹی وی نےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 8فروری کو انتخابات ملتوی کرنے کی سینیٹ سے قرارداد کی منظوری پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے،سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ایوان بالا کا اجلاس ہوا ، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹر دلاور خان نے 8فروری کو انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کی،سینیٹ میں 8فروری کو عام انتخابات موخر کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ اور نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرارداد کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 − eleven =