کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ کہاں سے آرہا؟ گرفتار ملزم کا بڑا انکشافات

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےمطابق کچے کےڈاکوؤں اسلحہ اور بارود بلوچستان سےفراہم کیا جارہاہے۔

ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی نےکچے میں آپریشن کےدوران اہم کارروائی کی اور پولیس سے مقابلے کیلئے اسلحہ،گولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹورک توڑ دیا۔

سی ٹی ڈی نے2 بڑے کرمنل گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنےوالا ملزم عبدالخالق گرفتارکرلیا،جو سیکنڈ کیریئر کےطور پرآپریٹ کررہا تھا۔

ترجمان کےمطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں2 راکٹ لانچر برآمد کیےگئے،ملزم نےدوران تفتیش کئی اہم انکشافات کیےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی عارضی درآمد کیلئے ایف بی آر کے نئے قوانین نافذ
ملزم عبدالخالق نےانکشاف کیاکہ اسلحہ اور بارود کی فراہمی بلوچستان سےکی جارہی ہے، اسلحہ وبارود لینے کیلئے دونوں گینگز نے رمضان بگٹی اور ستار پتافی کو بھرتی کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ملزم نے بتایاکہ ستار پتافی کےبھائی جاوید پتافی نے بلوچستان کےاسمگلر خان مسوری بگٹی سے ڈیل کروائی۔

ترجمان کےمطابق خان مسوری بگٹی سےراکٹ لانچرز اور پروپیلرز خریدےگئے، اسلحہ وبارود کی رقم آن لائن اکاؤنٹس سےمنتقل کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق راکٹ لانچرز اور پروپیلرز بلوچستان سےحاجی پور اور راجن پور تک لائےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں