بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے انوکھا انداز ، خود سمندر میں اتر گئے خود تیراکی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کردیں۔ بھارتی وزیراعظم نے لکشدیپ کے ساحل سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں انہیں تیراکی کا مخصوص لباس، لائف جیکٹ اور آکسیجن ماسک پہنے سمندر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زیر سمندر سے بھی تصاویر شئیر کیں اورپوسٹ کے کیپشن میں لکھا ” لکشدیپ کے قدیم ساحلوں پر چہل قدمی باعث مسرت ہے”۔
