Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حبا فواد کی الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کی تردید

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے عام انتخابات کے لیے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض درست قرار دینے کے بعد انہیں نااہل قرار دینے کی تردید کردی۔کاغذات نامزدگی پر اعتراض درست قرار ہونے سے متعلق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صبح سے مجھے نااہل کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، ان خبروں کی تردید کرتی ہوں۔ میں نے فواد چودھری کے کہنے پر اپنے کاغذات واپس لیےہیں۔انکا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو کیسز کا سامنا ہے، نیب کی حراست میں ہیں، میں نہیں چاہتی کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر فواد چودھری کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔یادرہے کہ حبا فواد چودھری نے حلقہ این اے 61 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ جن پر اعتراضات سامنے آتے تھے، تاہم ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اعتراضات کو درست قرار دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 − 17 =